ملک میں فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

کراچی: مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 17 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4235 ڈالر پر آ گیا۔

Related posts

نبیل ظفر نے وفاقی بجٹ 2026-27 پر کیا کہا؟

سونے کی قیمت میں ایک پھر اضافہ، فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد پر مریم نفیس کا پیغام وائرل