آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔

قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے، تاہم وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔

نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا، بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیاں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کیلئے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔

Related posts

امریکا کے ایران پر بڑے حملے؛ ہزاروں اہداف تباہ، سیکیورٹی نیٹ ورک نشانے پر

غیرقانونی کلینک کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو بڑا ریلیف مل گیا

جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئیں، ایرانی سفیر