لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کےلیے بند کردیا گیاہے۔

موٹروے پولیس حکام کے مطابق ایف ڈبلیو او کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام جاری ہے،  جس کی وجہ سے گارڈن سے ماڑی پور جانے والا ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کےلیےعارضی طور پر بند کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ اور حسن اسکوائر سے ماڑی پور جانےوالی گاڑیوں کو گارڈن انٹرچینج سے شہر کی جانب موڑاجارہاہے۔

موٹروے پولیس حکام نے شہریوں سے گزارش ہے کہ دورانِ سفر کسی بھی پریشانی سےبچنے کےلیے متبادل راستے اختیار کریں۔

Related posts

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی