انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنادیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام

انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنادیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام ہوگئی۔ شہریوں اور تاجر برادری نے بعض شرپسند عناصر کی طرف سے ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔

اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ اورکراچی سمیت  تمام چھوٹے بڑے شہروں میں زندگی کا پہیہ رواں دواں رہا۔  موٹرویز، جی ٹی روڈ، رنگ روڈز سمیت شہروں اور دیہاتوں کی شاہراہیں اور سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں۔

کسی بھی جگہ ٹریفک اور معمولات زندگی تعطل کا شکار نہیں ہوا۔ تمام دفاتر، تعلیمی ادارے، بڑی مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور سبزی منڈیاں معمول کے مطابق کھلی رہیں۔

علمائے کرام اور مشائخ کی اکثریت نے عوام سے پرامن رہنے اورشرپسند عناصر سے دور رہنے کی اپیل کی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر چوکس رہے۔ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رہی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ملک کے کسی بھی کونے شرپسندوں کی حمایت میں کوئی آواز نہیں اٹھی۔ پاکستان بھر کے  عوام نے انتشار کومکمل طور پر مسترد کر دیا۔

Related posts

ایران کی جنگی صلاحیت ختم، نئی قیادت آنے سے ریجیم چینج ہوگیا، ٹرمپ

دبئی ورلڈ کپ ٹریک ورک میں میدان ریسکورس 2025 میں جنات کا تصادم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی