پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق

پاکستان اور افغانستان کے درمیان  دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے ۔ طالبان رجیم نے دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کی تصدیق کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان رجیم کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ان مذاکرات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات آج (جمعہ کو ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔

افغان وفد کی قیادت طالبان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں۔  پاکستان کے متعدد سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام دوحہ میں مذاکرات میں شامل ہونگے۔

اس حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔

Related posts

وزارت تعلیم نے جامع AI پر مبنی ادارہ جاتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے NOVA پروجیکٹ کا آغاز کیا۔

دبئی نے معیار زندگی اور جدت طرازی کو بڑھانے کے لیے نئے شہری منصوبوں کی منظوری دی۔

محمد بن راشد نے دبئی جوڈیشل انسٹی ٹیوٹ بورڈ کی تشکیل کا حکم نامہ جاری کیا۔