راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر

دبئی : ون ڈے رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان نے دنیا کے نمبر ون بولر کا مقام حاصل کرلیا جبکہ  کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے دنیا کے نمبر ون بولر کا مقام حاصل کرلیا، جبکہ کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 15ویں اور حارث رؤف 29ویں نمبر پر پہنچ گئے، جو گرین شرٹس کے لیے تشویشناک تنزلی ہے۔ دوسری جانب افغان کرکٹر ازمت اللہ عمرزئی نے آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

بیٹنگ میں بھارت کے شبمن گل نے ون ڈے بیٹسمینوں کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن سنبھال لی جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ محمد رضوان 25ویں اور فخر زمان 27ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 12ویں اور محمد رضوان 20ویں نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمرا پہلے اور پاکستان کے نعمان علی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

Related posts

عراقی نائب وزیر تیل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے، 40 جائیدادیں، کروڑوں ڈالر اور بھاری ہتھیار برآمد، ویڈیو دیکھیں

وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری آخری مرحلے میں، 10 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی موجاں، پی ایچ ایف نے کروڑوں روپے کے انعامات اور الاؤنسز ادا کر دیے