پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکڑر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد  افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا  منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج  کے اہداف  کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک

پاک فوج کی جانب سے متعدد افغان طالبان پوسٹیں، ٹینکس  بمعہ عملہ کو بھی نشانہ بنا یا گیا، جبکہ شکست خوردہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے  جنگی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کی من  گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پاک فوج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے  ہمہ وقت تیار ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہو گا۔

Related posts

نبیل ظفر نے وفاقی بجٹ 2026-27 پر کیا کہا؟

سونے کی قیمت میں ایک پھر اضافہ، فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد پر مریم نفیس کا پیغام وائرل