ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا عندیہ دے دیا، جس سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ کے شاندار ٹیزر کے اجرا کے بعد ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مداحوں کے ساتھ ایک دلچسپ سوال و جواب کا سیشن کیا، جس میں انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں اور ٹی وی پر واپسی کے امکانات پر گفتگو کی۔

ماہرہ خان ان دنوں ہیوسٹن میں ایک بین الاقوامی ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میں تھکی ہوئی اور جیٹ لیگ کا شکار ہوں، مگر اپنے چاہنے والوں سے رابطہ کیے بغیر نہیں رہ سکتی۔

جب ایک مداح نے پوچھا کہ وہ ٹی وی پر کب واپسی کریں گی، تو ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے پتا ہے، مجھے آنا چاہیے۔ میں کسی ایسے کردار کا انتظار کر رہی ہوں جو ابھی تک نہیں کیا۔

اس جواب سے مداحوں کو اشارہ ملا کہ ماہرہ خان جلد ہی کسی منفرد اور چیلنجنگ کردار کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کر سکتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ’نیلوفر‘ ان کے کیریئر کا سب سے مشکل کردار ہے، تو ماہرہ خان نے کہا کہ نہیں، لیکن یہ سب سے پاکیزہ اور سب سے میٹھا کردار ہے، ریحانہ اس دنیا کی نہیں ہے، ریحانہ تم یاد آتی ہو۔

ماہرہ خان فلم ’نیلوفر‘ میں ایک نابینا خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے مدِمقابل فواد خان نظر آئیں گے، تاہم دونوں کی مقبول جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگی، جس سے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

یہ فلم 28 نومبر 2025 کو دنیا بھر کے سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل