پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کچھ عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

آغا سراج درانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینئر اور فعال رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ طویل عرصے تک اسپیکر سندھ اسمبلی کے عہدے پر فائز رہے اور صوبائی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔

آغا سراج درانی 5 اکتوبر 1953 کو شکارپور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کراچی سے حاصل کی اور سندھ مسلم گورنمنٹ لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related posts

DEWA سسٹین ایبلٹی کلچر انڈیکس میں دنیا کی صف اول کی تنظیموں میں شامل ہے۔

شارجہ سمر پروموشنز 2026 کا آغاز کل زبردست رعایتوں، 700 قیمتی انعامات کے ساتھ ہوگا

دبئی پولیس نے موسم گرما کی چھٹیاں منانے والوں کو نشانہ بنانے والے جعلی سفری سودوں سے خبردار کیا ہے۔