اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا حال ہی میں امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شریک ہوئیں۔

 ریڈ کارپٹ پر ان کی موجودگی نے مداحوں اور ناظرین کو حیران کر دیا، کیونکہ بیشتر افراد ایک سوشل میڈیا اسٹار کو ایوارڈ شو میں دیکھنے کی توقع نہیں کر رہے تھے۔

جنت مرزا نے تقریب میں آف وائٹ نیٹ اور بیج رنگ کے اسکرٹ نما لباس میں شرکت کی اور ان کے ریڈ کارپٹ لک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تاہم، سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد کو جنت مرزا کی تقریب میں موجودگی پسند نہیں آئی، متعدد صارفین نے نجی ٹی وی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایک ٹک ٹاک اسٹار کو ایوارڈ شو میں کیوں مدعو کیا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شرم آنی چاہیے کس بنیاد پر اسے بلایا؟ اس کے پاس کون سا ٹیلنٹ ہے؟ نہ اعتماد، نہ اداکاری، نہ اظہارِ بیان پھر کیوں بلایا گیا؟

کمنٹ سیشن میں ایک اور نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ناقابلِ یقین! انہوں نے اسے بھی بلا لیا؟ اس نے آخر کیا کارنامہ انجام دیا ہے؟

ایک صارف نے کہا کہ اب ٹک ٹاک ڈانسرز کو بھی سیلیبریٹی کہا جائے گا؟ حیرت ہے کہ اب سیلفی لینے والوں کو بھی بلا لیا جاتا ہے۔

Related posts

IAEA بارکہ پلانٹ کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے تیار ہے۔

الیکٹرانک آلات کی ڈیجیٹل صفائی سائبر سیکیورٹی کو بڑھاتی ہے، خطرات کو کم کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: آج دبئی اور ابوظہبی میں موسم گرما کے آسمان صاف ہیں۔