لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگ کے آغاز پر ہی 2 وکٹوں سے محروم ہوگئی ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے تیسرے دن پاکستان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 36رنز بنا لیے ہیں، جبکہ اسے مجموعی طور پر145 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
دوسری اننگ کے آغاز پر پاکستانی بیٹر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ان کو ہارمر نے اسٹیمپ آؤٹ کیا، جبکہ دوسری وکٹ کپتان شام مسعود نے گنوائی جو اسکور بورڈ پر صرف 7 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔
پاکستان کی جانب سےپہلی اننگز میں 93 رنز بنالے والے اوپننگ بیٹر امام الحق اس مرتبہ کوئی رن نہ بنا سکےاور جلدی آؤٹ ہوگئے، وہ سیموون ہارمر کی گیند پر باہر نکل کر روکنا چاہ رہے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے اور اسٹمپس ہوگئے جب کہ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے کپتان شان مسعود صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ پر اس وقت عبد اللہ شفیق 21 اور بابراعظم 1 رن کے ساتھ موجود ہیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔
دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔
ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، گیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ ساجد خان نے3اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس میں امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، 93 رنز اسکور کیے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 75 رنز اور کپتان شان مسعود نے 76 رنز کی اننگز کھیلی
