خیبرپختونخوا! اپوزیشن میں وزیراعلیٰ امیدوار کے انتخاب پر شدید اختلافات

خیبرپختونخوا میں حزب اختلاف کی جماعتیں وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کرنے کے معاملے پر واضح تقسیم کا شکار ہو گئی ہیں۔

 مسلم لیگ (ن) اپنا الگ امیدوار میدان میں لانے کی خواہش مند ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) بھی اپنا امیدوار پیش کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔سیاسی رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

 اپوزیشن لیڈر آج جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماؤں سے رابطے کریں گے تاکہ ایک متفقہ امیدوار کے تعین کے لیے مذاکرات آگے بڑھائے جا سکیں۔ گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر نے گورنر خیبرپختونخوا اور مولانا عطا الرحمان سے مشاورت کی تھی تاکہ اپوزیشن کے اندر اتحاد پیدا کیا جا سکے۔

اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہے کہ تمام جماعتیں ایک مشترکہ امیدوار کو نامزد کریں تاکہ صوبے میں سیاسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج شام وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ اس اجلاس میں علی امین گنڈاپور اپنے الوداعی خطاب میں پارٹی ارکان سے خطاب کریں گے۔

وہ گزشتہ روز اپنے آبائی گاؤں ڈی آئی خان روانہ ہوئے تھے جہاں ان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں واپس نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔ آج کے خطاب کے بعد ان کی رخصتی متوقع ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا