لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا

لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری قیادتن نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  11 شہداء نے اورکزئی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ  قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ  شہداء کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

سپہ سالار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ  ہر قیمت پر مادرِ وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے شہدا کو زبردست سلام عقیدت پیش کیا۔

Related posts

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے