موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل

موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارت میں ایک مسلمان شہری کا چالان کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت میں مسلمانوں کے لئے زندگی کا دائرہ تنگ ہے۔ اسدالدین اویسی جیسے نام نہاد مسلمان رہنما مودی سرکار اور اپنی وطن پرستی کے قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے۔

مگر حقیقت اس سے مختلف ہے ۔ بھارتی شہر باغپت میں ایک مسلمان موٹرسائیکل سوارشہری کا چالان اس لئے کر دیاگیا کہ اس کی موٹرسائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھا تھا۔

چالان کیے جانے پر مسلمان شہری نے ٹریفک اہلکار کی ویڈیو بنائی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مگر ٹریفک اہلکار ڈھٹائی کے ساتھ اپنی حرکت پرقائم رہا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بھارت سمیت دنیا بھر میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اس واقعے کے بعد بھارتی مسلمان صارفین نے سوشل میڈیا پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ کا ٹرینڈ چلا دیاہے ۔

واضح رہے کہ انتہا پسند مودی سرکار کے دور اقتدار میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے ۔ ساتھ ہی انتہا پسندانہ روایہ بھی تیزی سے پروان چڑھ رہاہے ۔

اس واقعے کی ویڈیو خود بھارتی میڈیا پر بھی نشر کی جارہی ہے۔

Related posts

رونالڈو اور جارجینا نے بڑی تقریب کے بجائے گھر میں شادی کیوں کی؟ پہلی تصاویر وائرل

کیا عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے؟ نئی پوسٹ پر قیاس آرائیاں

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں