پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس 7 اکتوبر 2025 کو ارسا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر نے کی۔

اجلاس میں وزارت آبی وسائل، واپڈا، ارسا ممبران اور چاروں صوبوں کے آبپاشی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ربیع 2025-26 کے لیے پانی کی دستیابی اور اس کی متوقع تقسیم کا جائزہ لیا گیا، اور بتایا گیا کہ رواں ربیع سیزن میں مجموعی طور پر صرف 8 فیصد پانی کی کمی متوقع ہے، جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔

ارسا کے مطابق خریف 2025 کے دوران ملک بھر میں پانی کی آمد 122.364 ایم اے ایف ریکارڈ ہوئی، جو اندازوں سے 18 فیصد زائد رہی۔

 بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبوں کی پانی کی کھپت نسبتاً کم رہی اور اسی باعث تمام بڑے ذخائر بھرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر 2025 کو ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی مقدار 13.214 ایم اے ایف رہی، جو مجموعی گنجائش کا 99 فیصد ہے۔

ربیع سیزن کے دوران رِم اسٹیشنز سے متوقع پانی کی آمد 22.016 ایم اے ایف مقرر کی گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر صوبوں کے لیے 33.814 ایم اے ایف پانی کی تقسیم تجویز کی گئی ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

پنجاب: 18.207 ایم اے ایف

سندھ: 13.734 ایم اے ایف

خیبرپختونخوا: 0.701 ایم اے ایف

بلوچستان: 1.171 ایم اے ایف

Related posts

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی