پاکستان اور ملائیشیا میں تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے دونوں ممالک اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گوبی پارٹنرز کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس کر رہے تھے۔

شہباز شریف نے گفتگو میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ کہا حکومت کاروبار کے لیے آسان اور دوستانہ ماحول بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات فراہم کر رہی ہے، گوبی پارٹنرز کا پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر اعتماد خوش آئند ہے، حکومت اسٹارٹ اپس اور ابتدائی سرمایہ کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پائیدار اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی تعمیر ہماری ترجیح ہے، ڈیجیٹل معیشت، فن ٹیک، ای کامرس اور آئی ٹی قومی ترقی کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، آئی ٹی، ٹیک اور اے آئی سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے۔

اس موقع پر گوبی پارٹنرز نے پاکستان میں ای کامرس اور فنانشل ٹیکنالوجیز میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

Related posts

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی