غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری

اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر فوجی جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حیران کن طور پر ان میں سے تقریباً 42 فیصد فوجیوں کی عمریں 21 سال سے کم تھیں، جو کہ اسرائیلی معاشرے کے نوجوان طبقے میں جنگ کے اثرات کو واضح کرتی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پولیس، شن بیٹ ایجنسی اور نیم فوجی دستوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ریاست کو غزہ جنگ کی ایک بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے، جو صرف عسکری نہیں بلکہ انسانی اور سماجی سطح پر بھی گہرا اثر ڈال رہی ہے۔

یہ اعداد و شمار ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب جنگ بندی کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں اور عالمی سطح پر انسانی بحران پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔