آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں ۔  عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات دوسرے ہفتے بھی جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنیٰ دینے کی تفصیلات پر بریفنگ طلب کی ہے ۔وزارتِ خزانہ کے حکام چینی کی برآمد اور پھر درآمد پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔

آئی ایم ایف کے وفد کو ریکوڈک منصوبے کے میکرو اثرات، فنانسنگ پر بریفنگ دی جائے گی۔ مقامی اور بین الاقومی سرمایہ کاری سے متعلق بھی آگاہ کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کو ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ سے تفصیلی طور پر بتایا جائے گا۔ رائلٹیز پر بریفنگ کے علاوہ ریکوڈک کی گارنٹیز سے متعلق فسکل رسک کے اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

بیٹھک میں ٹیکس استثنیٰ سے ٹیکس وصولیوں پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل