عورت کے کاندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل ہونے لگا۔ اس کلپ کو ان کے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹا اکائونٹ پر گھرستی سے متعلق ایک ریل شیئر کی ۔ جس میں انہوں نے کہاکہ عورت کتنی ہی مصرف ہو گھروالوں کےلئے ہمشہ وقت نکالتی ہے !۔
ساتھ ہی فضا علی کا ایک پرانہ انٹرویو کلپ بھی دوبارہ وائرل ہوچلا ہے ۔ جس پرصارفین کاشدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
فضا علی اکثر اپنی غیر معمولی اور متنازعہ باتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
وائرل کلپ میں انہوں نے انکشاف کیاکہ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے فلمی عملے کو نشہ آور گولی ملا کر کھانا کھلا دیا تھا۔
انہوں نے بتایاتھاکہ وہ کسی بات پر ناراض ہوئیں اور انتقام کے طور پر عملے کے کھانے میں زینکس ملا دی۔
اس انکشاف نے انٹرنیٹ صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین مجرمانہ عمل ہے، جس سے کسی کی جان بھی جا سکتی تھی۔
حیران کن طور پر فضا علی نے اس واقعے کو نہایت معمولی انداز میں بیان کیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ اس اعتراف پر سنجیدہ کارروائی ہونی چاہیے۔
اب یہ تو محض صارفین کی رائے کہ اداکارہ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ ان کے چاہنے والے بھی کم نہیں ہیں۔ فضا علی کی گھرستی سے متعلق وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ فضا علی ان اداکاراؤں میں سے جو اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں تاہم ان کے مداحوں کی کمی نہیں ہے ۔ جو ان کی صاف گوئی کے دیوانے ہیں ۔
