44 سال مسجد نبویﷺ میں قرآن پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے۔ ترجمان جامعہ اشرفیہ لاہور نے مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کی باضابطہ تصدیق بھی کردی۔
مولانا بشیر احمد صدیق کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا ، ان کی نماز جنازہ مسجد نبویﷺ میں اداکی گئی۔
ترجمان جامعہ اشرفیہ لاہور کا مزید کہنا ہے کہ مولانا قاری بشیر احمد صدیق 44 سال سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید کی تعلیم دے رہے تھے۔