ایک ماہ میں 3 اہم معاہدے،مشرق وسطیٰ عالمی سیاست کا محور

ایک ماہ میں 3 اہم معاہدے ،مشرق وسطیٰ عالمی سیاست کامحور بن چکا۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت نے عرب ممالک میں شدید بے چینی پھیلا دی ہے۔

مشرق وسطیٰ اس امریکا، چین اور روس جیسی بڑی طاقتوں کی توجہ مرکز بنا ہواہے ۔ خطے میں بڑھتے ہوئے امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ روسی مفادات بھی پروان چڑھ رہے ہیں۔

اس خطے کی تیزی سے بدلتی سیاست نے پوری دنیا کی سیاست کو بھی بدل کر رکھ دیاہے ۔   سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پاچکاہے ۔

گزشتہ روزٹرمپ نے قطرپرکسی بھی حملے کو”امریکی سلامتی کے لیے خطرہ”پرغور کرتے ہوئے ایک حکم نامے پر دستخط کیے۔

اب روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ بھی طے پاچکاہے ۔ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی جانب سے اس معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

غزہ میں امن اور مشرق وسطیٰ کے پائیدار تحفظ کے لئے عرب ممالک اس وقت ایٹمی طاقتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جس کا نتیجہ عالمی معاہدوں کی صورت میں سامنے آرہاہے۔

بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کو مشرق وسطیٰ کے امن کے لئے سنگین خطرہ تصور کیا جارہاہے ۔ جس کے تدارک کے لئے کئی ممالک سر جوڑ کر بیٹھ چکے ہیں۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ میں شرکت اور اسپیس کی سیر بھی پاکستانی فٹبال کی برآمدات نہ بڑھا سکی

مسلسل چوتھے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مقابلوں کا مکمل پروگرام جاری، 10 کھیل اور 6 پیرا اسپورٹس شامل