زرمبادلہ کے ذخائر/ مرکزی بینک/ فوٹو
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 14ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.70 کروڑ ڈالر کمی سے 5ارب 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
ملکی مجموعی ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 19 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے۔