وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ کر کے پی پی قیادت سے بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پی پی پارٹی قیادت کی مصروفیت کے بارے میں استفسار کیا گیا اور قیادت سے براہ راست بات چیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پی پی قیادت سے بات چیت کریں گے، تاہم پی پی نے حکومت کو پارٹی قیادت کی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت گزشتہ چند روز سے بیرون ملک ہے، صدر مملکت آصف زرداری، بلاول بھٹو دبئی میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو قیادت کی وطن واپسی کی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ن لیگی قیادت اور پی پی قیادت سے براہ راست رابطے کریں گے اور موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسحاق ڈار پیپلزپارٹی قیادت سے انکی شکایات اور مریم نواز کے بیانات کے بارے میں تحفظات سنیں گے جبکہ پارلیمان کارروائی، مجوزہ قانون سازی پر پی پی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی