شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

گزشتہ شب ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک متنازعہ اسٹوری شیئر کی گئی جس میں ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔

وائرل ہونے والی اسٹوری میں لکھا گیا کہ فیروز خان کو مبینہ طور پر “زبردستی اور بلیک میلنگ کے ذریعے” رشتے میں لایا گیا۔

پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ان کی والدہ اور بہن کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور انہیں بچوں اور والدہ کا ساتھ دینے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

 اسی اسٹوری میں ڈاکٹر زینب کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا گیا کہ ”گھر واپس مت آنا، شکریہ“۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ متنازعہ پوسٹ کے وائرل ہونے کے کچھ دیر بعد فیروز خان کے اکاؤنٹ سے ایک اور اسٹوری سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔

یوں اداکار نے اشارہ دیا کہ ڈاکٹر زینب کے خلاف پوسٹ دراصل ان کی جانب سے نہیں بلکہ ہیکرز نے کی تھی۔

تاہم اس حوالے سے ابھی تک اہلیہ ڈاکٹر زینب کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور ڈاکٹر زینب نے جون 2024 میں شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی علیزے شاہ سے 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ میں شرکت اور اسپیس کی سیر بھی پاکستانی فٹبال کی برآمدات نہ بڑھا سکی

مسلسل چوتھے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مقابلوں کا مکمل پروگرام جاری، 10 کھیل اور 6 پیرا اسپورٹس شامل