شہر قائد میں آج سے سمندی ہوائیں بحال، ہلکی بارش کا امکان

شہر قائد میں آج دوپہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد  تیز ہوائیں چلنے کا امکان  ہے، تاہم سہ پہر میں ہلکی بارش  اور بونداباندی کی پیش گوئی  کی گئی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے آج سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، یہی وجہ ہے کہ شہر میں موسم گرم و مرطوب اور حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی کیفیت برقرار، شام میں ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم شہر میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

کراچی میں اس وقت ہوائیں صرف 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ شہر میں ہوا نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

Related posts

مسلسل چوتھے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مقابلوں کا مکمل پروگرام جاری، 10 کھیل اور 6 پیرا اسپورٹس شامل

زرمبادلہ ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری، مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ