اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں انہیں عزت اور مقام دیں گے جس کا وہ حق رکھتے ہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، انکے لیے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں انہیں عزت اور مقام دیں گے جس کا وہ حق رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بزرگ افراد کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کے لیے ایک سبق ہیں، بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں نے اپنی جوانی کی توانائیاں، تجربات اور قربانیاں دے کر ہمارے آج کو ممکن بنایا ہے، پاکستان کے بزرگ افراد پاکستان کا سرمایہ ہیں، خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوام دوست تاریخی پیکیج

مریم نواز نے کہا کہ بزرگوں کے زندگی کے تجربات اور مشاہدات ہمارے لیے خزانے کے مترادف ہیں، جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے، وہی معاشرے عروج پاتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت، فلاح اور راحت کے لیے اقدامات کر رہی ہے، حکومت پنجاب بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنا رہی ہے، اولڈ ہوم میں مقیم بزرگ مرد وخواتین نے حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنے بزرگوں کا احترام، ان کی عزت اور ان کی خدمت کریں، بزرگ افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی عزت و احترام کرنا  فرض ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بزرگوں کو  سہولیات فراہم کرنا اور دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت الیکٹرک بسوں میں بزرگ افراد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

Related posts

دبئی فیوچر سلوشنز پروگرام متحدہ عرب امارات کی توسیع میں عالمی یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھاتا ہے۔

ایران شکست مان لے تو بھی اسے فاتح کہیں گے، ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے

ترکیہ میں فائرنگ؛ 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی