عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری

ماہ اکتوبر کے آغاز پر عوام کو ریلیف دیتے ہوئے اوگرا (OGRA) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔ نئے نرخنامے کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 207 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ستمبر میں یہ قیمت 214 روپے 19 پیسے تھی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو استعمال کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2527 روپے 47 پیسے مقرر تھی۔

اس طرح گھریلو سلنڈر 79 روپے 14 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

قیمتوں میں اس کمی کی بڑی وجہ سعودی آرامکو کی جانب سے عالمی سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں 3.78 فیصد کمی ہے، جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

Related posts

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔

پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے سخت شرائط عائد کر دیں