اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں 2 یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا: حماس


حماس القسام بریگیڈ/ فوٹو

غزہ: حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں قید 2 یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

حماس کے ترجمان کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے باعث کئی مقامات پر تباہی ہوئی ہے جس میں وہ ٹھکانے بھی متاثر ہوئے جہاں یرغمالیوں کو رکھا گیا تھا۔ حماس کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد دونوں یرغمالیوں کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ترجمان نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے “یرغمالیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے” اور اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے دوران متعدد یرغمالیوں کو غزہ میں رکھا گیا ہے جن کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ تاہم شدید بمباری اور فوجی کارروائیوں کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا