باکسنگ کے میدان میں بھارت رسوا؛ پاکستانی باکسر نے تاریخ رقم کردی

بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا ہوگیا، پاکستانی باکسر سمیر خان نے تاریخ رقم کردی اور عالمی چیمپئن بن گئے۔

باکسنگ کے میدان میں پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل جیت لیا۔

52 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں سمیر خان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہے، ان کے “جیٹ سیلیبریشن” انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا۔ ریفریز کے متفقہ فیصلے نے پاکستان کے سمیر خان کو فاتح قرار دیا۔

سمیر خان نے ٹائٹل جیتنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور دعاؤں میں یاد رکھا، میں اپنی کامیابی کو پاک فوج اور پاک فوج کے شہداء کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باکسر سمیر خان کی یہ جیت انفرادی نہیں، بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Related posts

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی