مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر

اسلام آباد: مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزیراعظم محمد شہباز شریف دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کرے گا۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔