ٹرافی ملی نہیں، مگر دکھاوا جاری! بھارتی کھلاڑیوں کی فرضی ٹرافی کی تصاویر وائرل

ایشیا کپ 2025 میں اصل ٹرافی نہ ملنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر شیئر کرنا شروع کردی ہیں۔

بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں، حالانکہ بھارتی ٹیم کو ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کی اصل ٹرافی دی ہی نہیں گئی تھی۔

شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر ان تصاویر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ جب ٹرافی ملی ہی نہیں تو فرضی تصویروں کا سہارا لینے کی کیا ضرورت تھی؟

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کی ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی برقرار رہی۔

 بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کیا، تاہم محسن نقوی اپنے مؤقف پر قائم رہے اور کسی اور کے ذریعے بھی ٹرافی بھارتی ٹیم کو نہ دی جا سکی۔

Related posts

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی