سوریا کمار یادیو کے بعد فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ بھی مشکل میں پھنس گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ بھی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ارشدیپ سنگھ کے خلاف باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے اختتام پر شائقین کی طرف رخ کر کے نازیبا اشارے کیے، جو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پی سی بی نے مؤقف اپنایا کہ بھارتی فاسٹ باؤلر کے اس رویے سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کو سیاسی بیان بازی پر آئی سی سی کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینا پڑی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related posts

محمد بن راشد نے عوامی خدمات میں اے آئی کو اپنانے کو تیز کرنے کے لیے ‘یو اے ای گورنمنٹ 4.0’ کا آغاز کیا

پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئر لائنز کے مالی نتائج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔