ڈیفنس فیز 2 میں 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق،11 افراد کو بچا لیا گیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق، 11 افراد کو بچا لیاگیا۔

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق آگ  ٹائر ورکشاپ میں لگی جو  تیزی سے پھیل گئی اوربے قابو ہو کرعمارت کی پہلی منزل کو لپیٹ میں لے گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے بتایاکہ ورکشاپ میں اوردیگرمواد رکھا گیاتھا۔ فائر فائٹرز کھڑکیوں کی گرلیں توڑ کر اندر پہنچے اورآگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

13 افراد کو اسپتال پہنچایاگیاتھا تاہم 2 خواتین جانبر نہ ہوسکیں۔ فائر فائٹرز نے آپریشن میں مدد کے لیے اسنارکل کو بھی طلب کیا۔

Related posts

پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

نیشنل چیمپئنزکپ کا فائنل؛ شاداب خان اور شاہین آفریدی فائنل میں آمنے سامنے

پاکستان میں بجٹ شفافیت میں نمایاں بہتری، بھارت اور بنگلادیش کو پیچھے چھوڑ دیا