چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد پاکستانی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف آئی سی سی آفس میں پیش ہوئے اور اپنے تحریری جوابات جمع کروائے۔

 قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ بھی دونوں کھلاڑیوں کی معاونت کے لیے موجود تھے۔

میچ ریفری رچی رچرڈسن نے دونوں کھلاڑیوں کا کیس الگ الگ سنا اور 21 ستمبر کے میچ کے دوران کیے گئے اشاروں کے بارے میں سوالات کیے۔

صاحبزادہ فرحان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا “گن سیلیبریشن” صرف خوشی کے اظہار کا طریقہ تھا، جو کرکٹرز عام طور پر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی اور ویوین رچرڈز بھی ماضی میں یہ سیلیبریشن کر چکے ہیں، پاکستان میں اسے خوشی کے اظہار کے طور پر لیا جاتا ہے۔

دوسری جانب حارث رؤف سے “0-6” کے اشارے پر وضاحت طلب کی گئی، انہوں نے جواب دیا کہ “چھکے کے لیے 6 اور صفر کے لیے 0 استعمال کیا جاتا ہے، اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں، اگر بی سی سی آئی کو میرے اشاروں پر اعتراض ہے تو وہ واضح کرے کہ اس کا مطلب کس طرح لیا گیا۔

حارث رؤف نے مزید کہا کہ میرے خلاف لگایا گیا الزام مبہم ہے، اس لیے اسے خارج کیا جائے۔

تاہم، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی انکوائری کمیٹی تمام بیانات اور وضاحتوں کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

Related posts

سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ ریکارڈ

فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری

گیس سیکٹر گردشی قرضہ پر آئی ایم ایف نیا کا مطالبہ