پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال

ڈی جی آئی ایس پی آر‏ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طلبا اور انتظامیہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور آمد طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوالات کے جوابات دیے۔

اس موقع پر طلباء نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھر پور عزم کا اظہار کیا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی، جس میں طلبہ اور فیکلٹی ممبران کا  بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کے لیے خراج تحسین  پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پس پردہ رابطوں کی تردید

دوسری جانب شرکاء نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شرکاء نے یہ بھی کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کے باوقار اور مدلل جوابات انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء تھے، پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔

 

 شرکاء  نےمزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو میں ڈِس انفارمیشن اور فیک نیوز کے بارے میں آگاہی ملی، نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کے لیے اس طرح کے سیشن ضروری ہیں۔

Related posts

کامیاب بیلسٹک میزائل کو روکنے کے بعد ہندوستانی اور پاکستانی شہریوں کی ہلاکتیں

منصور بن زید نے ابوظہبی میں فیملی بزنس ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ جاری کیا

بھارتی بورڈ بھی پی سی بی کے نقش قدم پر، آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی