شہرقائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود ، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغربی ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
