کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز

کراچی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سندھ حکومت نے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے ملک میں الیکٹرک بسیں متعارف کرائیں، جبکہ کراچی پہلا شہر ہے جہاں پنک بس سروس کے بعد اب پنک ای وی اسکوٹی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے کردار کے بغیر معاشرے اور ملک کی ترقی ممکن نہیں، اس لیے سندھ حکومت انہیں سہولتیں اور خودمختاری فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو خواتین کو بااختیار دیکھنے کی خواہش رکھتی تھیں اور انہی کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر جلد ہی پنک ای وی ٹیکسی سروس بھی شروع کی جائے گی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک اسکوٹی صرف ایک مشین نہیں بلکہ خواتین کی خودمختاری کی طرف پہلا قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک بسیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے متعارف کرائیں اور اب پنک اسکوٹی کے بعد پنک ٹیکسی سروس بھی جلد لانچ کی جائے گی۔

Related posts

سوشل میڈیا صارفین کی رمضان ڈراموں پر شدید تنقید

عظمت اللہ کی آل راؤنڈ کارکردگی، افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی فتح

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سینیئر کھلاڑیوں کی اسکواڈ سے چھٹی ہونے کا امکان