پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب

کولمبو: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کولمبو پہنچ گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کل سے دوپہر 2 بجے مقامی وقت کے مطابق ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی، ٹیم پاکستان 25 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ 5 اکتوبر کو گرین شرٹس روایتی حریف بھارت سے ٹکرائیں گی، 8 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف میچ شیڈول ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور اپنا آخری گروپ میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

Related posts

محمد بن راشد نے DIFC عدالتوں کے تین نئے ججوں میں قسم کھائی ہے

عالمی سفارتکاری میں بڑی پیش رفت، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ

یونان کے قریب کشتی تصادم، پندرہ تارکین وطن ہلاک، 50 سے زائد زخمی