پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا

پاکستان نے فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی دہرادیا۔

Related posts

پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

نیشنل چیمپئنزکپ کا فائنل؛ شاداب خان اور شاہین آفریدی فائنل میں آمنے سامنے

پاکستان میں بجٹ شفافیت میں نمایاں بہتری، بھارت اور بنگلادیش کو پیچھے چھوڑ دیا