بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت

لاہور: بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی کو باضابطہ شکایت درج کرا دی۔

ذرائع کے مطابق میچ کے بعد ٹیم منیجر نے اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا تھا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اپنی میچ رپورٹ میں بھی تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے کو واضح طور پر ہائی لائٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فخر زمان کے متنازعہ آؤٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی گرما گرم بحث چھڑی ہوئی ہے، جس میں شائقین کرکٹ کی جانب سے امپائر کے فیصلے پر آئی سی سی کے طریقہ کار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل