بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے

کرتارپور میں بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی جاری  ہے ۔ تقریبات کے پہلے روز پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے 2 ہزار سے زیادہ یاتری دربار پہنچے۔

جہاں سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں، ماتھا ٹیکا اور لنگر ہال میں مختلف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

یاتریوں نے بھارتی یاتریوں کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی سکھ عقیدت مندوں کو کرتارپور آنے کی اجازت دے۔

دربار بابا گرو نانک کی رونقیں ایک بار پھر لوٹ آئی ہیں۔ سیلابی صورتحال کے بعد دربار کی بحالی نے دنیا بھر کے سکھوں کے دل جیت لئے۔

سندھ اور بیرونِ ملک سے آنے والے یاتریوں نے دربار میں حاضری کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیا ۔ اس موقع پر حکومتِ پاکستان کے انتظامات کو سراہا۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل