سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری

دبئی: ایشیا کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔

اس شکست کے ساتھ ہی افغانستان کا سفر ختم ہو گیا جبکہ سری لنکا کے ساتھ بنگلا دیش بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

سپر فور میں گروپ اے سے بھارت اور پاکستان جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلا دیش نے کوالیفائی کیا ہے۔ یوں ایشیا کپ کے اگلے مرحلے کی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔

ایونٹ کا پہلا راؤنڈ آج بھارت اور عمان کے درمیان میچ کے ساتھ مکمل ہوگا جس کے بعد کل سے سپر فور کے مقابلے شروع ہوں گے۔

سپر فور شیڈول

20 ستمبر، دبئی: بنگلا دیش بمقابلہ سری لنکا

21 ستمبر، دبئی: پاکستان بمقابلہ بھارت

23 ستمبر، ابوظبی: پاکستان بمقابلہ سری لنکا

24 ستمبر، دبئی: بنگلا دیش بمقابلہ بھارت

25 ستمبر، دبئی: پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش

26 ستمبر، دبئی: بھارت بمقابلہ سری لنکا

ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں سپر فور کی ٹاپ دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق