ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے  ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، جبکہ  شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی

ذرائع ایف بی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے، شادیوں پر بیس بیس ہزار ڈالر  کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے، بنگلوں،  گاڑیوں، زیورات کی نمائش کرنے والوں کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا، ٹیکس گوشوارے نہ بڑھنے پر ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Related posts

دبئی پریس کلب نے عرب پوڈ کاسٹ پروگرام کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز کیا۔

کنگز کالج ہسپتال لندن، دبئی نے گردے کی پیوند کاری کے لیے سرشار مرکز کے آغاز کے ساتھ اپنے اعضاء کی پیوند کاری کے پروگرام کو وسعت دی۔

دبئی آر ٹی اے نے الممزار اسٹیشن پر الیکٹریکل ابرا سروس دوبارہ شروع کردی