پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام

لاہور: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 26 رنز سے شکست دے دی۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 313 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 287 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔ وہ 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں اور پاکستان کی اننگز میں نمایاں رہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سدرہ امین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل دوسری سنچری ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدرہ امین نے دونوں میچوں میں بہترین بلے بازی کی اور ان کی کارکردگی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سدرہ امین نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے بہترین کھیل پیش کیا ہے اور امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی ایسی ہی شاندار پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

Related posts

مریم نواز سے متعلق پوسٹ پر تنازع، نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ میں بڑی تبدیلی؛ پلیئنگ الیون کا نیا اصول متعارف

حزب اللہ جیت گئی، غصے میں بھرے اسرائیلی میئرنے حقیقت بیان کردی