وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف برطانیہ کے چار روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم کا طیارہ لوٹن ایئرپورٹ پر اترا جہاں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام اور مقامی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق، لندن آمد سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی۔

نواز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے جینیوا میں قیام پذیر ہیں، جبکہ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن واپس آ سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، اور معاونِ خصوصی عطا تارڑ بھی شامل ہیں۔

وفد کے ارکان دورے کے دوران وزیراعظم کے ساتھ مختلف سیاسی، سفارتی اور اقتصادی ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم لندن میں برطانوی حکام، تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت متوقع ہے۔

Related posts

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔

وزارت تعلیم نے جامع AI پر مبنی ادارہ جاتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے NOVA پروجیکٹ کا آغاز کیا۔