پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا

پاکستان نے 30 ستمبر 2025 تک واجب الادا 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کے لیے مالی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، یہ ادائیگی زرمبادلہ کے ذخائر پر کسی دباؤ کے بغیر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یوروبانڈ کی یہ ادائیگی 50 کروڑ ڈالر کی ہے جسے بروقت ادا کیا جائے گا، تاکہ پاکستان عالمی مالیاتی منڈیوں میں اپنی ساکھ برقرار رکھ سکے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یوروبانڈ کی ادائیگی کے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق، رواں مالی سال میں واجب الادا 26 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں میں سے اب تک 3.5 ارب ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں، جن میں 1.5 ارب ڈالر کی اصل ادائیگیاں اور 2 ارب ڈالر کے قرضوں کا رول اوور شامل ہے۔

حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ باقی واجب الادا بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی بروقت اور مکمل طور پر کی جائے گی۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو دوست ممالک سے 9 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کے رول اوور ہونے کی قوی امید ہے۔

ان ڈپازٹس میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس اور چین کے 4 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹس شامل ہیں، جنہیں آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق رول اوور کرانے پر کام جاری ہے۔

Related posts

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔