ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے

ٹوکیو: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم عمدہ کوششوں کے باوجود میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 82.73 میٹر کا فاصلہ طے کیا جس پر انہیں ساتواں نمبر ملا۔ دوسری باری میں ان کی تھرو فاؤل قرار پائی۔ تیسری کوشش میں انہوں نے معمولی بہتری کے ساتھ 82.75 میٹر تھرو کیا، تاہم چوتھی کوشش بھی فاؤل رہی، جس کے باعث وہ اگلے مرحلے میں جگہ نہ بنا سکے۔

مزید پڑھیں: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا فہرست میں شامل

دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی ہی تھرو میں 83.65 میٹر کا فاصلہ طے کیا جبکہ ان کے ہم وطن سچن یادیو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 86.29 میٹر کی تھرو پھینکی۔

فائنل میں اسٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم تیسرے نمبر پر میدان میں اترے۔ ان سے قبل جرمنی کے جیولن ویبر اور گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے اپنی تھروز کیں۔

یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے براہِ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل