پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، اگست کے مہینے میں پاکستان میں بننے والی بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی  کمی ہوئی ہے۔

مالی سال 25 کے دو مہینوں میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 8 روپے 30 پیسے تھی، رواں مالی سال کے دو مہینوں میں یہ قیمت کم ہو کر 7 روپے 80 پیسے پر آگئی۔

اگست 2025 میں پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں سالانہ 8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس میں بجلی کی پیدوات  14218 گیگا واٹ ہوگئی، جبکہ اگست کے مہینے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 7 روپے 70 پیسے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کراچی اور باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

ملک میں بجلی کی پیداوار کا سب سے بڑا حصہ ہائیڈل کا 38 فیصد رہا، اس کے بعد آر ایل این جی، نیوکلیئر اور کوئلے سے زیادہ بجلی بنائی گئی۔

ملک میں سب سے سستی بجلی ہائیڈل سے بنی، اس کے بعد نیوکلیئر سے، جس میں بجلی کی پیداور 1 روپے 60 پیسے رہی، مقامی کوئلہ سے بجلی کی پیدوار 11 روپے 80 پیسے یونٹ، جبکہ امپورٹڈ کوئلے سے 14 روپے 10 پیسے رہی۔

ملک میں سب سے مہنگی بجلی کی پیدوار فرنس آئل سے تیار کی گئی، جو 36 روپے 60 پیسے فی یونٹ رہی۔

Related posts

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی