سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے چچا کا جذباتی بیان منظر عام پر آگیا، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں عمر شاہ کے چچا اپنے مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ حسبِ معمول سو گیا تھا لیکن رات 2 بج کر 30 منٹ پر اچانک طبیعت بگڑ گئی، ہم فوراً اسپتال لے گئے مگر صرف تیس منٹ کے اندر وہ ہم سب کو چھوڑ کر چلا گیا۔

عمر شاہ کے چچا کے مطابق یہ لمحہ ان کے اور پورے خاندان کے لیے انتہائی صدمہ خیز تھا۔ پورے پاکستان نے عمر شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعائیں کیں۔

آخر میں انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ براہِ کرم عمر کے والدین کو دعاؤں میں یاد رکھیں، وہ شدید تکلیف میں ہیں اور انہیں سب کی دعا کی ضرورت ہے۔

Related posts

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی