ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی

ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی۔ آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی۔

اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی۔

آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔

Related posts

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کئی برس بعد نیا میوزک البم؛ عاطف اسلم نے مداحوں کی بےصبری بڑھا دی

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان